لاہور سے اغوا ہونے والی بچیوں کو قحبہ خانے سے برآمد کیے جانے کا انکشاف

بچیوں کے اغوا میں ملوث اور فروخت کی کوشش کرنے والا رکشہ ڈرائیور اور اس کی بیوی سمیت 6 ملزمان گرفتار کیے جا چکے

muhammad ali محمد علی بدھ 4 اگست 2021 19:19

لاہور سے اغوا ہونے والی بچیوں کو قحبہ خانے سے برآمد کیے جانے کا انکشاف
ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اگست 2021ء) لاہور سے اغوا ہونے والی بچیوں کو قحبہ خانے سے برآمد کیے جانے کا انکشاف، بچیوں کے اغوا میں ملوث اور فروخت کی کوشش کرنے والا رکشہ ڈرائیور اور اس کی بیوی سمیت 6 ملزمان گرفتار کیے جا چکے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے 2 روز قبل اغوا ہونے والی 4 بچیوں کے کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اغوا شدہ بچیوں کو ساہیوال کے ایک قحبہ خانے سے برآمد کیا، بچیوں کے اغوا میں ملوث شخص انہیں فروخت کرنا چاہتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک سامنے آنے والی تفتیش کے مطابق رکشہ ڈرائیور ہی بچیوں کے اغوا میں ملوث پایا گیا ہے، جبکہ اس کی بیوی بھی اس گھناونے جرم میں ملوث نکلی ہے۔ کیس کے حوالے سے ڈی پی او ساہیوال کاشف اسلم کا کہنا ہے کہ 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچیاں ظاہری طور پر صحت مند اور محفوظ ہیں۔رکشہ ڈرائیور بچیوں کو بہلا پھسلا کر ساہیوال لایا تھا۔رکشہ ڈرائیور کا ساہیوال میں جرئم پیشہ افراد سے رابطہ تھا۔پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور بچیوں کو فروخت کرنا چاہتا تھا۔گذشتہ روز اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں رکشہ ڈرائیور اور محلے دار شامل ہیں۔

محلے دار رات 11 بجے تک بچیوں کے ساتھ رہا تھا جبکہ 12بجے رکشہ ڈرائیور نے بچیوں کو اتارا تھا۔علاقے کی جیو فینسنگ مکمل کر لی گئی تھی۔ بچیوں میں سے سب سے بڑی بچی کے پاس موبائل فون بھی تھا۔ پولیس نے موبائل فون کی لوکیشن ٹریس بھی کی تھی جو جوہر ٹاؤن کی آئی،فون کی آخری لوکیشن چونگی امرسدھو آئی جہاں پر موبائل فون بند کر دیا گیا تھا۔پولیس کی ٹیموں نے تفیش کا رُخ چونگی امرسدھو کی جانب موڑ دیا تھا،لوکیٹر کی مدد سے بھی بچیوں کی تلاش جاری رہی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں