ساہیوال، 19ستمبر کواین اے 162کیلئے ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب

پیر 5 ستمبر 2016 19:34

ساہیوال، 19ستمبر کواین اے 162کیلئے ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 ستمبر ۔2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ساہیوال رانا عبدالغفار ریٹرنگ افسر این اے 162نے 19ستمبر کو ضمنی الیکشن کے موقعہ پر فوج طلب کر لی ہے اور پاکستان آرمی کی طرف سے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کر لی گئی ہے ریٹرنگ افسر رانا عبدالغفار کے مطابق پولنگ کے روز فوج پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر موجود ہوگی اور بیلٹ پیپرز اور دوسرے سامان کے پولنگ اسٹیشنوں تک پہچانے کا کام فوج کی نگرانی میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

این اے 162کے الیکشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں 293پولنگ اسٹیشن ہونگے جن میں مردانہ 83، زنانہ 84اور مشترکہ 126پولنگ اسٹیشن ہونگے اور 293پولنگ بوتھ ہونگے ۔ تاہم 22پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قراردے دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں