ساہیوال،سعودی عرب میں مقیم نوجوان کی بیوی کو18لاکھ روپے کی خاطر قتل کر دیا گیا ،مقدمہ درج ،دو ملزم گرفتار

منگل 22 جون 2021 16:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) سعودی عرب میں مقیم کی نوجوان بیوی آمنہ بی بی کو18لاکھ روپے کی خاطر قتل کر دیا گیا تین ماہ دس یوم بعد مقدمہ درج کر کے دو ملزم گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق پیر بخاری روڈ کے محمد شفقت کی ہمشیرہ آمنہ بی بی کی شادی سعودی عرب میں مقیم نوجوان سے ہوئی جس نے مکان کی خریداری کیلئے 18لاکھ روپے کی رقم آمنہ بی بی کو بھیجی تو13مارچ کو آمنہ بی بی کی سہلیلی سمیرا بی بی نے عثمان حیدر سے مشورے اور منصوبہ کے تحت آمنہ کو گھر سے مکان دلانے کا جھانسہ دے کر سمیرا ہمراہ لے گئی اور عثمان حیدر نے آمنہ بی بی کی ایک ڈیرہ پر لے جا کر اس کی نازیبا ویڈیو بنا ڈالی اور رقم ہتھیا کر آمنہ بی بی کو زہریلا جوس پلا دیا جس سے اس سے کی حالت خراب ہو گئی تو اسے سول ہسپتال ملزم چھوڑ کر چلے گئے جہاں آمنہ بی بی دم توڑ گئی جس پر مقتولہ کے بھائی محمد شفقت نے تھانہ غلہ منڈی فریاد کی لیکن پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ درج نہ کیا اور آمنہ بی بی کی موت کو خود کشی کا ڈرامہ قرار دے دیاجس پر محمد شفقت کی رٹ پٹیشن پر عدالت کے حکم پر پولیس غلہ منڈی نے تین ماہ دس یوم بعد سمیرا ،عثمان حیدر اور انکے ساتھی 8نا معلوم ملزموں سمیت دس کے خلاف مقدمہ302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور پولیس غلہ منڈی نے دو ملزموں سمیر اور اا سکے عثمان حیدر کو حراست میں لے لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں