حلقہ پی پی201 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:06

ساہیوال۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ضلعی پولیس نے حلقہ پی پی 201تحصیل چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت 205پولنگ سٹیشنز کیلئے 1227افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ایلیٹ فورس کی05 ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو مسلسل گشت کرتے ہوئے امن و امان کو یقینی بنائیں گی، ایمرجنسی ریزرو ہائے تمام افسران کے ہمراہ ہوںگی جو کسی بھی سنگین صورتحال سے موثر طورپر نمٹنے کیلئے جدید اینٹی رائٹ سے مسلح ہوںگی،اس کے علاوہ پاکستان آرمی کے جوان بھی تمام پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، اس امر کاانکشاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال غلام مبشر میکن نے پولیس لائن میں الیکشن ڈیوٹی کے حوالہ سے ہدایات دیتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ حلقہ پی پی 201 تحصیل چیچہ وطنی میں Aکیٹیگری کی18‘ Bکیٹیگری کی68اور Cکیٹیگری کے 119پولنگ سٹیشنز ہیں، حسا س پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جاچکے ہیںاور ضلعی سطح پر ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24گھنٹے کھلا رہے گاجہاںضمنی الیکشن کی تما م کارروائی مانیٹرکی جائیگی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں