ساہیوال پولیس نی6 افراد گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا

جمعہ 26 اکتوبر 2018 22:51

ساہیوال۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) فتح شیر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ‘1320گرام چرس ‘منشیات فروش اور 5جواری گرفتار ‘ایک پسٹل برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شیر پولیس کے ایس ایچ او ذیشان بشیر ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مائی شاہ قبرستان کے قریب چھاپہ مار کر نامور منشیات فروش حیدر علی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 1320گرام چرس برآمد کرلی ۔

پولیس نے 82/6-Rمیں جواء کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر نوید وغیرہ 5ملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے تاش پتے ‘نقدی وٹک 2700روپے اور 5موبائل فو ن اور 82/6-Rمیں ہی علی رضا سے پسٹل 30بوربرآمد کرکے انہیں گرفتارکرلیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں