وزیراعظم عمران خان کادورہ چین خوشحالی کا سبب بنے گا ، شفیق احمد خان

اتوار 4 نومبر 2018 18:50

ساہیوال۔4 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شفیق احمد خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ چین خوشحالی کا سبب بنے گا پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کاساتھ دیاہے۔

(جاری ہے)

عمران خان ملک کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکالنے کیلئے دوست ممالک سے پیکیج حاصل کررہے ہیںپاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

اخبا رنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہو نگے ملکی معیشت کا پہیہ مزید تیزی سے گھومے گا۔ غربت کے خاتمے کیلئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھایاجائے گا جس کے نتیجہ میں ملک میں معاشی انقلاب برپاہوگا اور پاکستان کسی بھی ملک سے قرض لینے کی بجائے قرض دینے والا ملک بن جائے گا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں