ساہیوال، فارم انتظامیہ اور مزارعین میں فائرنگ ، دو سگے بھائی مزارعین قتل، بارہ شدید زخمی

اتوار 13 جنوری 2019 22:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) نواحی گائوں بائیل گنج فارم انتظامیہ اور مزارعین میں فائرنگ کے نتیجہ میں دو سگے بھائی مزارعین قتل اور بارہ مزارعین شدید زخمی ہو گئے جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام کو سٹڈ فارم کے ٹیوب ویلوں پر انجمن مزارعین کے عہدیداروں نے قبضہ کر نا شروع کر دیا تو سٹڈ فارم انتظامیہ نے قبضہ کو روکنے کیلئے فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے نتیجہ میں شاہد احمد اور محمد منشاء سگے بھائی جاں بحق اور بارہ مزارعین فلک شیر،محمد یٰسین،محمد ارشد،محمد مشتاق،محمد مشاہد ،نواز،شوکت علی ،محمد ارشد نذر،محمد اکرم،محمد عارف،منظور احمد اور رب نواز شدید زخمی ہو گئے ۔

پولیس چک بیدی نے مو قع پر پہنچ کر دس مزارعین کو گرفتار کر لیا ۔چار زخمی مزارعین تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے۔تاہم ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اور ایک ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں