ساہیوال، ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی، موبائل فون چرا لے گئے، مقدمات درج

بدھ 17 اپریل 2019 17:33

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ موبائل فون اور موٹرسائیکل لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات 187/9-Lکے قریب ہوئی یہاں زاہد اقبال اپنے ساتھیوں عثمان اورعامر کے ہمراہ ڈالہ نمبری1929/MNS پر ادویات سپلائی کرکے چیچہ وطنی سے واپس ساہیوال آرہاتھا کہ راستے میں 3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و موبائل فون کل مالیتی3لاکھ54ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

ایک اور واردات آبپارہ مارکیٹ کے قریب 6ماہ قبل ہوئی یہاں ممتاز حسین اپنے دوست خضر حیات کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اوکاڑہ سے ساہیوال جھال روڈ کی طرف آرہاتھا کہ آبپارہ مارکیٹ قبرستان کے قریب بلا نمبری کار سوار 5ملزمان عمر نذیر وغیرہ نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے نقدی‘ موبائل فون اور موٹرسائیکل کل مالیتی 4لاکھ 59ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں