ساہیوال یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری

ہفتہ 25 مئی 2019 17:47

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ضلعی پولیس نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری کیاہے جس کے تحت ضلع بھر میں 10جلوسوں اور 42مجالس کیلئے 439 پولیس افسران و ملازمین بائی نیم ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ اے کیٹیگری کے 3اور بی کیٹیگری کے 6 اور سی کیٹیگری کا 1جلو س برآمد ہوگا جبکہ اے کیٹیگری کی 5مجالس ‘بی کی 27اورسی کیٹیگری کی10مجالس منعقد ہونگی جس کیلئے 4ڈی ایس پیز ‘9انسپکٹرز‘ 30سب انسپکٹرز‘40اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ‘60ہیڈ کانسٹیبلز ‘256کانسٹیبل و لیڈز سٹاف سمیت والنٹیئرز بھی ڈیوٹی دیںگے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ڑ( ر) محمد علی ضیاء نے ایک میٹنگ کے دوران بتائی۔ انہوںنے کہاکہ جلوس ومجالس کے مقامات پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیںگے ہر مجلس وجلوس کی آڈیو اور ویڈیوریکارڈنگ کی جائے گی ۔ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیںگے۔ ضلعی دفتر ڈی پی او میں کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جو 24گھنٹے کھلا رہے گا۔ ایلیٹ فورس کے جوان جلوس و مجالس کے گرد سکیورٹی کو یقینی بنائیںگے۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکوک افراد کی سرگرمیوںپر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کو دیکھیں تو فوری پولیس کواطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں