ساہیوال،مختلف وارداتوں میں شہری 2موٹرسائیکلوں،نقدی،موبائل سے محرو م، مقدمات درج

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:48

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں‘ شہری 2موٹرسائیکلوں ‘نقدی ‘موبائل اور کپڑے وغیرہ سے محرو م‘ مقدمات درج۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات 89/6-Rگنج شکر کالونی میںہو ئی یہاں محمد سلمان فرید ٹائون جانے کے لئے موٹرسائیکل پر گنج شکر کالونی سے گزر رہاتھا کہ انٹی کرپشن دفتر کے سامنے شام کے وقت 4موٹرسائیکل سوار ملزمان شہبازوغیرہ نے گن پوائنٹ پر روک لیاور موٹرسائیکل‘موبائل فون اور نقدی کل مالیتی 1 لاکھ 70ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

چوری کی وارداتوں غوثیہ کالونی میں نامعلوم ملزم نے تجمل شوکت کے گھرکے باہر سے اس کی موٹرسائیکل مالیتی14ہزارروپے اور 120/9-L میں 3 نامعلوم ملزمان نے فخر حیات کے گھر سے نقدی‘ کپڑے اور برتن وغیرہ مالیتی 25ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں