ساہیوال،خاوند نے ناراض بیوی کے گھر جاکر اپنے 4بچوںکو زبردستی اٹھا لیا‘مقدمہ درج

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:41

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) خاوند نے ناراض بیوی کے گھر جاکر اپنے 4بچوںکو زبردستی اٹھا لیا‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق مراد کے کاٹھیا کی رہائشی شمیم بی بی کی شادی حق نواز کے ساتھ ہوئی تھی اور خاوند نے مار پیٹ کر اپنی بیوی کو نابالغان زہرہ ‘نورفاطمہ‘ زین حیدر اور وصی کو گھر سے نکال دیا اور شمیم بی بی اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔

(جاری ہے)

چند روز قبل حق نواز اور فرید دونوں اس کے گھر گئے اور نابالغان بچوںکو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے شمیم بی بی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں