ساہیوال،بیو پاری کے گھر پر صبح سویرے ڈاکوئوں کی یلغار ،40ہزار روپے کی نقدی ،زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے

پیر 9 دسمبر 2019 18:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) جھال روڈ پر ایک بیو پاری غلام فرید کے گھر پر صبح سویرے ڈاکوئوں کی یلغار ڈاکو 40ہزار روپے کی نقدی ،زیورات وغیرہ لوٹ کر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیوپاری غلام فرید اور اسکے اہل خانہ اپنے گھر پر سوئے ہوئے تھے کہ سیڑھی کے ذریعے 6ڈاکو گھر میں زبر دستی گھس گئے اور اسلحہ کے ز ور پر اہل خانہ کو یر غمال بنا لیا نقدی،زیورات اور دیگر سامان ٹ کر فرار ہو گئے۔سی سی ٹی و ی کی فوٹیج ملنے کے با وجود پولیس ابھی تک ڈاکوئوں کو گرفتار کر نے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں