اپوزیشن کو نئے انتخابات کا خواب دیکھنے میںکوئی حرج نہیں،شیخ شاہد حمید

پیر 9 دسمبر 2019 18:57

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ شاہد حمید نے کہاہے کہ اپوزیشن کو نئے انتخابات کا خواب دیکھنے میںکوئی حرج نہیں ‘وزیراعظم عمران خان نے چوروںکو شور مچانے پر مجبور کردیاہے جب تک ملک سے کرپشن کا باب بند نہیں ہوجاتا تب تک ملک کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میںا نہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کامیاب معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں کرنٹ اکائونٹ خسارے کے خاتمے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث ملک معاشی استحکام کی منزل کی طرف گامزن ہے جس سے عوامی فلاح کے مزید منصوبوں کے لئے وسائل کی دستیابی ممکن ہوگی۔

وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج میں ٹھہرائو اور روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔ اب پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے اور اب دستیاب وسائل کار خ عوامی فلاح کے مزید منصوبوں کی طرف موڑنا ممکن ہوگا۔ نوازشریف کی بیماری کا بہت شور تھا لیکن لندن روانگی کے وقت وہ ایسے ہشاش بشاش تھے کہ جیسے انہیںکوئی عارضہ تھا ہی نہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں