ساہیوال ۔نظر محکمہ سوشل ویلفیئر سماجی خدمات کی انجام دہی میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے،سید علمدار حسین شاہ

پیر 6 اپریل 2020 19:12

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر محکمہ سوشل ویلفیئر سماجی خدمات کی انجام دہی میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور رجسٹرڈ این جی اوز کے تعاون سے ہزاروں مستحق افراد میں راشن، حفاظتی سامان کی تقسیم کے ساتھ ساتھ عوام کو کرونا بچاؤ بارے آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔

یہ بات ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید علمدار حسین شاہ نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک دو ہزار سے زائد راشن بیگ تقسیم کر چکی ہے اسی طرح عمل50 رحیمیہ ویلفیئر سوسائٹی‘60 انجمن اسلامیہ ننگل انبیاء‘ 50 عبادت ویلفیئر سوسائٹی0 5‘ علیگڑھ ویلفیئر سوسائٹی25‘ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل20‘ سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن30‘ نور ویلفیئر فاؤنڈبشن70‘ المحمود فاؤنڈیشن100‘ ہیمو ڈائیلسز ویلفیئر سوسائٹی300‘ ہیومن ویلفیئر سوسائٹی200‘ النواز ویلفیئر سوسائٹی200 اور پروب ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی50 راشن بیگ کے ساتھ مستحق خاندان مستفید ہو چکے ہیں جن میں 40 خواجہ سراء اور 96 سماعت سے محروم افراد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمے کے تمام افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوے مزید زور دیا کہ این جی اوز کو موبلائز کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں