ساہیوال، منشیات فروش سے 3کلو سے زائد چر س برآمد، ملزم گرفتار

جمعرات 6 اگست 2020 18:25

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) بدنام زمانہ منشیات فروش سے 3کلو سے زائد چر س برآمد ‘ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم شہباز عرف عامر جٹ غوثیہ کالونی میں منشیات فروخت کررہا تھا کہ پولیس کو اطلاع مل گئی اور سب انسپکٹر مدثر غفار ودیگر ٹیم نے چھاپہ مارکر گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 3کلو 120گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی آصف وٹو اور سب انسپکٹر مدثر غفار نے بتایاہے کہ ملزم کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج بنی ہوئی تھی جس نے علاقہ میں خوف وہراس پھیلا رکھا تھا۔ پولیس ٹیم نے اسے ٹاسک سمجھتے ہوئے گرفتار کیا جس پر اعلیٰ افسران نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے جبکہ عوامی حلقوںنے اس اقدام کو سراہاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں