ساہیوال، ملک محمد رمضان کا سٹی میئر کے الیکشن میںحصہ لینے کا اعلان

ہفتہ 26 ستمبر 2020 21:55

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما و امیدوار سٹی میئر ملک محمد رمضان نے کہاہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں سٹی میئر کے الیکشن میںحصہ لیں گے اورمنتخب ہوکر شہریوںکی بھرپور خدمت کریںگے۔

(جاری ہے)

اگر عوام نے انہیں منتخب کیا تو وہ کھنڈرنما شہر کی سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے علاوہ شہریوں کے بنیادی مسائل حل کریںگے۔ ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس وقت بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے سے شہریوںکے بنیادی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوگیاہے ۔ سیوریج اور سڑکوں جیسے مسائل سے عوام اس وقت انتہائی پریشان ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں