ساہیوال،کالعدم تنظیم کے دو عہدیداروں کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری4نومبر تک منظور

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:44

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں نے کالعدم تنظیم کے دو عہدیداروں مولوی عبد الغفار اور مولوی عامر بلال کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کی در خواست4نومبر تک منظور کر لی اور پولیس تھانہ سٹی عارف والہ سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں ملزموںکے خلاف بلدیہ چوک عارف والہ میں اپنی رہائش گاہ سے غائب ہو کر پراسرار سر گر میوں میں حصہ لینے کی بنا پر11۔ای انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت20۔اکتوبر کو مقدمہ درج کر لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں