خطر ناک اشتہاری مجرموں کے دو سہولت کار سیاسی جماعت کے عہدیدار گرفتار

پیر 30 نومبر 2020 20:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) پولیس یوسف والہ نے ڈکیتی کے مقدمات کے دو خطر ناک اشتہاری مجرموں کے دو سہولت کاروں ظفر اقبال اور طارق اکرم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دو سال سے اشتہاری مجرم رمضان گل اور ریاض احمد ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری مفرور تھے اور سیاسی جماعت کے عہدیداروں نے پناہ دے رکھی تھی۔پولیس یوسف والہ نے چک87۔فائیو ایل اور چک72۔فائیو ایل میں چھاپے مار کر سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا جبکہ اشتہاری فرار ہو گئے۔پولیس نے دو مقدمات 216ت پ درج کر کے سہولت کاروں کو جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں