ساہیوال ،طوفانی آندھی ،متا ثرہ علاقوں میں 19گھنٹے بعد بجلی کی سپلائی بحال

پیر 21 جون 2021 18:43

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) ضلع ساہیوال میں گز شتہ شام کی طوفانی آندھی کے متا ثرہ علاقوں میںواپڈا نے بجلی کی سپلائی 19گھنٹوں کے بعد بحال کر دی ہے۔ پولیس لائن فیڈر کا پولیس لائن کے بالمقابل سول لائن کالونی کا ٹرانسفارمر جل جانے کے سبب 19گھنٹے بعد ٹرانسفارمر تبدیل کر کے بجلی کی سپلائی بحال کی گئی جبکہ ہڑ پہ گرڈ اسٹیشن سے ساہیوال روڈ فیڈرپر بجلی کی سپلائی 15گھنٹے معطل رہی ۔

چک137۔نو ایل ،چک 188۔نو ایل ،187۔نو ایل سمیت14دیہات تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ واپڈا میپکو ہڑ پہ کا سٹاف خاموش تماشائی بن کر دیہاتیوں کا مذاق اڑاتا رہا بالآخر آج صبح دیہاتیوں نے واپڈا ہڑ پہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تو واپڈا کے ایکسین آپریشن رانا رئیس نے یکشن لیا تو واپڈا کی ٹیمیں حر کت میں آئیں اور15گھنٹے کی تاخیر سے بجلی کی سپلائی بحال ہوئی ۔

(جاری ہے)

دیہاتیوں نے واپڈا کے چیف میپکو ملتان ریجن انجئنیر اکرام الحق سے اپیل کی ہے کہ جس وقت آندھی یا ہوا کے جھونکے چلتے ہیں تو اس کے ساتھ ہی واپڈا ہڑ پہ کا سٹاف غائب ہوجاتا ہے اورد یہاتی واپڈا کمپلین سینٹر کے چکر لگا کر خاموشی اختیار کر نے پر مجبور ہوتے ہیں ۔واپڈا حکام کو اس کا نوٹس لینا چا ہئے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر سٹاف کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

گز شتہ رات طوفان کے دوران ضلع ساہیوال کے دیہات62۔فور آر اور قادر آباد میں مکانوں کی چھتیں گر نے سے 13افراد زخمی ہو گئے جن میں مزمل ،وقار،عبد الجبار،اویس،عمر،عبد الصبور،مسماة ریحانہ اقبال،صائمہ ارشاد،مہوش ،محمد سلیمان،علی حسین،نصیر احمد،منشاء،یوسف ،سمیراشامل ہیں ان زخمیوں میں 3کی حالت نازک ہے۔ تمام زخمی اس وقت سول ہسپتال ساہیوال میں زیر علاج ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں