کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت اجلاس، علامہ اقبال روڈ اور شہر کے دیگر روڈز پر جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 25 مارچ 2024 14:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے علامہ اقبال روڈ اور شہر کی دیگر روڈز پر جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،ان کا کہنا تھا کہ مڈھالی روڈ کی تعمیر پر فوکس ، فتح شیر روڈ اور دیگر روڈز پر ٹف ٹائل لگانے کے لئے لیولینگ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، اے سی جنرل علیزہ ریحان،ایکسیئن اریگیشن عمر ابرار، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

شعیب اقبال سید نے عارف والا روڈ، جی ٹی روڈ اور پاک پتن روڈ کی تزئین آرائش کے کام کو بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔بریفنگ دیتے ہوئے ایکسیئن اریگیشن نے بتایا کہ شہر سے گزرنے والی نہروں کے کناروں سے بھل صفائی کے دوران نکالی گئی مٹی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجباہ9ایل کی پاک پتن چوک تک دائیں سائیڈ کی 70جبکہ بائیں سائیڈ کی100فی صد صفائی کر دی گئی ہے جس پر کمشنر شعیب اقبال سید نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں