چوکی ہڑپہ راشی تھانیدار کی عدالتوں سے ضمانت پر رہائی ۔ڈی پی او نے معطل کر دیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) خصوصی جج انسداد رشوت ستانی عدالت ساہیوال آصف بشیر نے رشوت کے مقدمہ میں گرفتارپولیس چوکی ہڑپہ اسٹیشن کے اے ایس آئی محمد لطیف کی درخواست ضمانت منظور کر کے 50ہزار روپے کا ضمانت نامہ داخل کرانے پر رہائی کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

18اپریل کو انٹی کرپشن کی ایک ٹیم نے چک 4دس ایل کے محنت کش سے 30ہزار روپے رشوت لینے کے بعد مزید 15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا اور مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

علاقہ مجسٹریٹ نے تھانیدار محمد لطیف کے خلاف انٹی کرپشن ٹیم کو دھمکیاں دینے کے الزام میں درج مقدمہ میں بھی درخواست ضمانت منظور کر لی اور ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس افسر ساہیوال نے راشی اے ایس آئی محمد لطیف کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے اور محکمانہ

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں