ساہیوال ، ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق،10 زخمی ،4 کی حالت نازک

اتوار 10 جنوری 2016 15:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد ہلاک اور دس شدید زخمی ہو گئے جن میں چار افراد کی حالت نازک ہے۔ واقعات کے مطابق پہلا حادثہ ہڑپہ اسٹیشن نائی والا بنگلہ روڈ چک 9-184ایل کے قریب ہو ا یہاں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کی ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار عورت ارشاد بی بی 50سالہ ہلاک اسکا خاوند 52سالہ زخمی ہو گیا۔

دوسرا حادثہ چک 6-82آر میں ہوا ۔ یہاں موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد رحمن کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے ٹکرانے کے نتیجہ میں نوجوان ہلاک ہو گیا ۔ تیسرا حادثہ گورنمنٹ کمپری ہنسیو چوک ساہیوال میں ہوا یہا ں ٹریکٹر ٹرالی اُلٹ جانے سے ٹرالی پر سوار ایک ہی خاندان کے سات افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں مختار احمد، اسکی بیوی پروین بی بی ، رضوان بیٹا 8سالہ ریحان 10سالہ ، سونیا 12سالہ ،حنا کرن تین ماہ اور ڈرائیور غلام قادر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چوتھا حادثہ ساہیوال حیات روڈ چک 5-73ایل کے قریب ہوا یہاں ایک موٹر سائیکل بیل گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں محمد منشا ہلاک جبکہ موٹر سائیکل سوار دو عورتیں سرور بی بی اور سائراں بی بی شدید زخمی ہو گئی ۔ تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال داخل کروا دیا گیا۔ ہسپتال میں چار افراد کی حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں