واپڈا میپکو سول لائن ساہیوال کے ایس ڈی او چوہدری عبدالرئوف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

اتوار 6 نومبر 2016 14:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2016ء) ایس ڈی او واپڈا میپکو سول لائن ساہیوال چوہدری عبدالرئوف 54برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ نواز شریف پارک مال منڈی روڈ ساہیوال میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق چیف ایگزکٹو آفیسر میپکو ملتان چوہدری رشید احمد ٬ چیف انجینئر میپکو چوہدری محمد صدیق ٬ واپڈا کے دیگر افسروں اور اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اور دعا 7نومبر بروز پیر 8بجے مسجد گلزار مدینہ کوٹ فرید ساہیوال میں ادا کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں