نشہ آور انجکشن سے پنتالیس سالہ نوجوان جاں بحق

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) زائد مقدار میں نشہ آور انجیکشن لگانے سے پنتالیس سالہ نوجوان جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق اوور ہیڈ برج عارف موڑ ساہیوال سے ایک پنتالیس سالہ نوجوان کی لاش پولیس نے برآمد کرکے سول ہسپتال ساہیوال میں پوسٹمارٹم کرایا ، پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں نے متوفی کی موت زائد مقدات میں نشہ آور انجیکشن لگانے کے سبب ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے متوفی کے ورثاء کا سراغ نہ ملنے کے سبب لاش آج ایدھی ویلفئیر فائونڈیشن کے سپرد کر د ی جسے لاوارث قرار دیکر دفن کرا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں