افسران اپنی محکمانہ کارکردگی کو عوام الناس تک پہچانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ کا چینل استعمال کریں،کمشنر ساہیوال ڈویژن

جمعہ 13 جنوری 2017 21:58

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016کے ذریعے نظام حکومت کو مزید موثر بنانے سے خدمت و ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے جس کے باعث تمام سرکاری محکمے مربوط ہو کر پہلے سے زیادہ بہتر کام کریں گے۔یہ باتیں کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے اپنی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈز کے تعارفی اجلاس سے کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈویژن کی سطح پر کمشنر اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر ڈپٹی کمشنروں نے سرکار کے جملہ محکموں کی کارکردگی کو نہ صرف مانیٹر کرنا ہے بلکہ انہیں بہتر خدمت کار کیلئے آسانیاں بھی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی محکمانہ کارکردگی کو عوام الناس تک پہچانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ کا چینل استعمال کریں ۔ اجلاس میں شریک ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی ‘ڈپٹی کمشنر پاکپتن عرفان سندھو اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سقراط امان رانا بھی موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں