ساہیوال پریس کلب کے انتکابات، تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب

جمعرات 2 فروری 2017 23:16

ساہیوال۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے چیئر مین حافظ وحید احمد نے کنونیئر محمد عقیل اشفاق اور ممبران محمد عباس اور امتیاز بٹ کے ہمراہ پریس کلب میں ایک تقریب کے دوران انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس کے مطابق صدر سید شفقت حسین گیلانی‘ سینئر نائب صدر راغب علی سید ‘ نائب صدر ملک آصف نواز اعوان ‘جنرل سیکرٹری نعیم شیخ‘فنانس سیکرٹری رانا مزمل سعید اور جوائنت سیکرٹری مرزا خالد ندیم ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے نو منتخب صد رسید شفقت حسین گیلانی اور نو منتخب سیکرٹری جنرل نعیم شیخ نے کہاہے کہ وہ پریس کلب کے تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے اور صحافیوں کی رہائش کے لئے صحافی کالونی کی منظوری کے لئے بھرپور جدوجہد کریںگے۔ نو منتخب صدر سید شفقت حسین گیلانی آئندہ چند روز آئین کی روشنی میں پریس کلب کے چیئر مین اور نو منتخب سیکرٹری جنرل نعیم شیخ انفارمیشن سیکرٹری کے نامزدگی کا اعلان کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں