ساہیوال میں ڈاکے ڈاکو 2لاکھ 14ہزار روپے کی نقدی اور ایک موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے

جمعہ 17 فروری 2017 15:25

ساہیوال میں ڈاکے ڈاکو 2لاکھ 14ہزار روپے کی نقدی اور ایک موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ساہیوال میں ڈکیتی کی 4وارداتوں کے دوران 2لاکھ 14ہزار روپے کی نقدی اور ایک موٹر سائیکل لوٹ لی گئی ۔ ضلع کچہری کے گیٹ پر ایک مقامی وکیل محمد یار سے چار ڈاکوئوںنے اسلحہ کے زور پر 82ہزار روپے کی نقدی ، گولڈ کی انگوٹھی اور کاغذات چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ سیشن جج ساہیوال کی رہائش گاہ کے چوک میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار مدینہ کالونی کے تاجر شیخ محمد بلال سے نقدی 33ہزار روپے اور دیگر کاغذات پستول تان کر چھین کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

ایک اور واردات پل بازار ساہیوال میںہوئی جہاں 2موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ایک دوکاندار محمد یٰسین سے اسلحہ تان کر نقدی 54ہزار اور موبائل فون چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ساہیوال ملتان روڈ پر اڈہ داد فتیانہ ریلوے پھاٹک پرصبح 8بجے پستول سے مسلح دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوںنے ایک سرکاری اہلکار محمد عادل سے اسلحہ کے زور پر اسکی موٹر سائیکل 4081ایس ایل کے اور نقدی 45ہزار روپے چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سول لائن، تھانہ سٹی اور تھانہ ہڑپہ نے چار مقدمات 397-392ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ڈاکو گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں