ٹنڈوآدم پولیس کی شاندار کارکردگی قتل میں مطلوب ملزم چوبیس گھنٹے میں گرفتار

بدھ 1 اگست 2018 00:15

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2018ء) ٹنڈوآدم پولیس کی شاندار کارکردگی قتل میں مطلوب ملزم چوبیس گھنٹے میں گرفتار تفصیلات کے مطابق چوبیس گھنٹے قبل ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حد میں ٹائیر پنکچر کے مستری چوبیس سالہ اصغر علی آرائیں کو ملزم عظیم آرائیں نے سوتے ہوئے تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

ایسی اطلاع پر ایس ایس پی سانگھڑ پیر محمد شاہ کی ہدایات پر اے ایس پی حسن جاوید بھٹی بمعہ ایس ایچ او ٹنڈوآدم ذوالفقار علی چاچڑ موقع واردات پر پہنچے اور شواہد اکھٹا کئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کئے اور بالآخر ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

(جاری ہے)

اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کی بیوی(ن)سے اس کے ناجائیز تعلقات تھے اور مقتول کی بیوی کا اپنے شوہر سے مطالبہ تھا کہ کراچی میں شفٹ ہوا جائے،تاکہ ہمیں وہاں ملنے کے مواقع مل سکیں اور اس بات کو لیکر ان میں اکثر جھگڑا بھی رہتا تھا۔ ملزم کے مطابق مقتول کی بیوی( ن) کے ساتھ باقاعدہ منصوبہ بندی کرنے کے بعد قتل کیا ہے۔ ملزم کے ان انکشافات کے بعد مقتول کی بیوی (ن) کو بھی گرفتار کرلیا گیا یے۔ اس ضمن میں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں