سانگھڑ میونسپل کی تاریخ میں پہلی بار مویشی منڈی کیلئے بولی ،ماحول خراب ہونے پر پولیس اور رینجرز طلب

بدھ 17 جولائی 2019 17:36

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) سانگھڑ میونسپل کی تاریخ میں پہلی بار جانوروں کی پڑی کی بولی لگائی گئی مگر ماحول انتہائی خراب ہوجانے کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا ممبر ان میونسپل کمیٹی کے اعتراضات کے باعث بولی ملتوی کردی گی تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سانگھڑ کے زیر اہتمام چلنے والے تمام ٹھیکے جن میں مال پڑی پارکنگ سمیت دیگر شامل ہیں ہمیشہ انتظامیہ کی جانب سے من پسند افراد کو ان کے حوالے ان کے گھروں میں جاکر ان کے حوالے کیا جاتے تھے مگر پہلی بار عوام کے باشعور ہونے کی وجہ سے میونسپل انتظامیہ کی جانب سے دو بار نیلامی کی تاریخ رکھنے کے باوجود ٹھیکوں کی نیلام نہ ہوسکی آج اے سی و چیف میونسپل آفیسر علی ذوالفقار کی سربراہی میں یوں ہی مال پڑی کی نیلامی کا آغاز ہوا تو میونسپل انتظامیہ نے نئی شرط عائد کردی جس پر ہنگامہ ہوگیا جس پر انتظامیہ کو فوری طور پر پولیس و رینجرز کو طلب کرکے ماحول کو کنٹرول کرنا پڑا اس موقع پر ممبران میونسپل کمیٹی رئیس مراد علی خان ۔

(جاری ہے)

نعمت اللہ بادشاہ۔محمد اکرم قریشی نے میونسپل انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ میونسپل انتظامیہ اپنے من پسند افراد کو تمام ٹھیکے دینے کا فیصلہ کرچکی ہے جس کے عوض انھوں نے رشوت بھی لے ری ہے میونسپل کونسل کسی بھی صورت میں انتظامیہ کے غلط فیصلوں کی حمایت نہیں کرے گی تمام ٹھیکداروں کے لئے ایک جیسا قانون ہونا چاہے اس موقع پر میونسپل کونسل کے ممبران و انتظامیہ کی شدید ہنگامہ کی وجہ سے انتظامیہ نے ٹھیکے کی نیلامی کو ایک بار پھر ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں