دریائوں میں سیلابی صورتحال کے پیش ِنظر نہانے‘ مچھلی کے شکار اور سیلفی لینے پر پابندی

بدھ 17 جولائی 2019 16:17

سرگو دھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) دریائوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر نہانے‘ مچھلی کے شکار اور سیلفی لینے پر پابندی لگا دی گئی ہے یہ پابندی دریائوں میں پانی کے بہائو میں تیزی کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اکثر اوقات دریائوں پر نہانے اور مچھلی کے شکار کے دوران حادثات پیش آتے ہیں جبکہ کئی نوجوان دریائی لہروں کی سیلفی لیتے ہوئے اس کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دریائوں پر دو ماہ کیلئے نہانے مچھلی کا شکار کرنے اور سیلفی وغیرہ لینے پر پابندی لگا دی ہے تاکہ قیمتی جانی ضیاع سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں