آپس کی نااتفاقی سے تاجر تنظیمیں مسائل کا شکار ہیں

منگل 23 اپریل 2019 14:53

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) تاجروں میں دھڑے بندی سے خود تاجر متاثر ہورہے ہیں آپس کی نااتفاقی سے تاجر تنظیمیں مسائل کا شکار ہیں، اگر تاجروں نے اًنا اور میں کی روش کو نہ چھوڑا تو ان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ان خیالات کا اظہار صدر انجمن ِتاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ تاجر آپس میں اتفاق پیدا کرکے ایک مشترکہ منتخب یونین تشکیل دے لیں تاکہ ان کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ اس وقت تاجر جس اذیت میں مبتلا ہیں اس کے ذُمہ دار ہم خود ہیں تاجر نمائندوں نے اپنی ڈیڑھ انچ کی الگ الگ مسجدیں بنا لی ہیں جس سے وہ مشکلات کا شکار ہیں ۔ اس لئے ہمیں چاہیئے کہ آپس کے اختلافات کو ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں اور تاجروں کے تحفظ کے لئے ملکر کام کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں