نقل کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 11:33

نقل کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،سید زوار حسین کاظمی) نقل کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق کرونا کی مذکورہ صورتحال میں تعلیمی ادارے غیر معینہ تک بند رہنے کے بعد اب تعلیمی اداروں میں امتحانات لینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے تمام سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ محکمہ ایجوکیشن کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے اپنا تعلیمی ریکارڈ بہتر رکھنے کیلئے ان سے ساز باز کی ہے تاکہ نقل کرکے بچوں کو پاس کروایا جاسکے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سی سی ٹی وی کیمرے امتحانی مراکز میں نصب کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔



متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں