سرگودھا میں پی پی 30 کے ضمنی انتخاب کے لئے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

حلقہ پی پی 30 سرگودھا کے ضمنی انتخابات کیلئے گھر گھر جا کرووٹروں کی تصدیق کا عمل 8 فروی تک مکمل کیا جائے گا 5 مارچ 2018 کو اس حلقہ میں پولنگ ہو گی جس کے لئے ریٹرنگ آفسران اور دیگر عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے

منگل 23 جنوری 2018 14:17

سرگودھا میں پی پی 30 کے ضمنی انتخاب کے لئے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) سرگودھا میں پی پی 30 کے ضمنی انتخاب کے لئے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے جن پر 28 جنوری کو سکروٹنی کی جائے گی۔حلقہ پی پی 30 سرگودھا کے ضمنی انتخابات کے لئے گھر گھر جا کرووٹروں کی تصدیق کا عمل 8 فروی تک مکمل کیا جائے گا-ذرائع کے مطابق جن امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ان یاسر ظفر سندھو،عاصم اقبال،ساجد محمود،راء وقاص احمد،محمد اسلام،محمد عبدالرحمن محمودشامل ہیں،یہ نشت پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے طاہر اقبال سندھو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی یاد رہے کہ عام انتخابات 2013 میں اس حلقہ سے 15 امیدواروں نے حصہ لیا تھااور اس حلقہ میں 85 ہزار سے زائد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اور اب ضمنی انتخاب کے لئے جن 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں ان میں پاکستان مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی، سمیت آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جو انتخابی نشان کے الاٹ کے موقع پرامیدوار اپنا پارٹی ٹکٹ سامنے لائیں گے۔حلقہ پی پی 30 سرگودھا کے ضمنی انتخابات کے لئے گھر گھر جا کرووٹروں کی تصدیق کا عمل 8 فروی تک مکمل کیا جائے گا۔

جس کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو حلقہ میں جا کر ووٹوں کی تصدیق کر کے اپنی فہرست مرتب کریں گئیی،تفصیلات کیمطاق پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے طاہر اقبال سندھو کی وفات کے بعد اس سیٹ کو خالی قرار دے کر الیکشن شیڈول جاری کیا گیا ہے ،5 مارچ 2018 کو اس حلقہ میں پولنگ ہو گی جس کے لئے ریٹرنگ آفسران اور دیگر عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حلقہ میں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 1لاکھ73ہزار سے زائد ہے جس کے لئے خاتوں اساتذہ اور مرد ٹیچرز گھر گھر جا کر حلقہ کے ووٹرز کی مکمل چھان بین کر کے اپنی رپورٹ 8 فروری 2018 تک دینے کا پابند بنایا گیا ہے۔ جس کے بعد حتمی انتخابی ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی جو ضمنی انتخابات حلقہ پی پی 30 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی-

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں