سرگودھا ریجن میں گوشت کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے ناجائز منافع خور قصاب کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری

اتوار 17 فروری 2019 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء)سرگودھا ریجن میں گوشت کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ناجائز منافع خور قصاب کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مقررہ نرخوں سے زاہد نرخوں پر چھوٹا اور بڑا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور مہم کا آغاز کر دیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں گوشت کرنے والے قصابوں کو مجموعی طور پر 75 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔

سرگودھا شہر سمیت ریجن بھر میں چھوٹا گوشت 900 سے ایک ہزار روپے اوربڑے گوشت 400روپے سے 500 روپے کلو روپے فروخت ہو رہا جس کی عوامی شکایات پر مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے ناجائز منافع خور قصابوں کے خلاف بھر پور مہم چلائی جا رہی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں