سرگودھا،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کوٹمومن میں انتظامیہ فنڈز اور سہولیات کی فراہمی میں ناکام ، داخلہ مہم ناکام ہونے کا خدشہ

اتوار 19 مئی 2019 21:15

د*سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کوٹمومن میں انتظامیہ فنڈز اور سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہو گئی جس کے باعث داخلہ مہم ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،تفصیل کے مطابق یہ ادارہ 2017میں قائم ہوا جہاں اس وقت سو سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں اور سٹاف کی تعداد 11ہے ، سہولیات فراہمی اور تعلیم دوستی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ابھی تک سکول میں فرنیچر فراہم کیا گیا اور نہ ہی غیر ترقیاتی اخراجات پورے کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری ہو سکی،اس سلسلہ میں درجنوں مرتبہ ایجوکیشن اتھارٹی کو آگاہ جا چکا ہے مگرسابقہ حکومت کی طرح موجودہ انتظامیہ بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہی جس کے باعث بچے فرش پر بیٹھ کر اور اساتذہ کھڑے ہو کر تعلیمی امور جاری رکھنے پر مجبور ہیں دیگر سہولیات کی عدم فراہمی نے سکول ہذا کو مسائل کی آمجگاہ بنا کر رکھ دیا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز سکول سربراہ نے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرتے ہوئے صورتحال کا نوٹس لینے کی استدعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں