پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے

پیر 22 جولائی 2019 15:25

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) خیبر پختونخوائ( کے پی کی) میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے پاکستان تحریک ِانصاف نے ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہونے کا ثبوت دیدیا ہے آنیوالے دنوں میں مزید بہتری آئیگی اور پاکستان تحریکِ انصاف ملک میں آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کریگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک ِانصاف کے رہنما ء سابق صوبائی وزیر چودھری فرخ جاوید گھمن نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک ِانصاف نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک ِانصاف پر لوگ اعتماد کرنے لگے ہیں اور اپوزیشن کے بیانیے کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں