رفاہ ہسپتال میں روزانہ 300 سے زائد مریضوں کی آمد

منگل 23 جولائی 2019 15:20

سرگودھا ۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) رفاہ ہسپتال سرگودھا کو محکمہ سوشل ویلفیئر نے بہترین قرار دیدیا ہے جہاں پر 5 روپے کی پرچی پر 2 دن کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

رفاہ ہسپتال کے صدر حاجی محمد دین نے بتایا کہ ہسپتال میں سرجیکل‘ فزیشن‘ سرجیکل سپیشلسٹ‘ چائلڈ سپیشلسٹ‘ گائنی سپیشلسٹ‘ آئی سپیشلسٹ‘ الٹرا سائونڈ سپیشلسٹ سمیت دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹرز صبح سے شام تک خدمات انجام دے رہے ہیں ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 350 مریض آتے ہیں ،جبکہ گائنی کیلئے ہسپتال میں 24 گھنٹے کی سہولت فراہم ہے ۔

حاجی محمد دین نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے ہسپتال میں الٹرا سائونڈ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے جبکہ رفاہ سوسائٹی کے زیر انتظام 10 روپے میں بلا تفریق تمام لوگوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جاتا۔ اس دستر خوان پر روزانہ 150 سے 200 کے قریب افراد کھانا کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا انتظام ممبران اور عوام کی مدد سے چل رہا ہے اور علاقہ کے لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں