ترک کمپنی کی سرگودھا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:06

ترک کمپنی کی سرگودھا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) چین کے بعد ترکی کی ایک کمپنی نے بھی سرگودھا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ترک کمپنیاں بھی سرگودھا میں کارخانے لگانے کیلئے رابطے میں ہیں جبکہ حکومت نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہائی پریشر پائپ گیس لائن کی منظوری دیدی ہے جس پر کام شروع کیا جارہا ہے اس سے صنعتوں کو فروغ دینے میں مزید آسانی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار شالیمار گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ملک خضر حیات اعوان نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ انڈسٹری اور دیگر اداروں کے افسران انڈسٹریل اسٹیٹ میں غیر ملکیوں کو سہولتیں دینے کے علاوہ ان کی سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظام کررہے ہیں جس سے چینی کمپنی کے انجینئرز بھی مطمئن ہیں ملک خضر حیات اعوان نے کہا کہ گیس پائپ لائن کا منصوبہ بھی جلد مکمل ہوجائیگا اس کیلئے محکمہ سوئی گیس سرگودھا کے افسران دلچسپی لے رہے ہیں انڈسٹریل اسٹیٹ بھلوال میں چینی کمپنی اورئل کا کارخانہ مارچ تک پیداوار کا آغاز کردیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کی ایک کمپنی بھی سرگودھا میں انڈسٹری لگانے پر غور کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں