9 ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کو فراہم کردہ حکومتی وسائل کے مقابلے میں عوام کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات اورمیڈیکل کوریج کی مایوس کن شرح پر تشویش کا اظہار

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

ٰسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ یونٹ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کو فراہم کردہ حکومتی وسائل کے مقابلے میں عوام کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات /میڈیکل کوریج کی مایوس کن شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ کو بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، ذرائع کے مطابق دستیاب وسائل کے مقابلے میں ایک طے شدہ فارمولے کے تحت ضلع بھر میںگزشتہ ماہ میڈیکل کوریج کی شرح 74فیصد رہی ، جبکہ حکومت نے 100فیصد کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ،جبکہ بھکر میں 91،میانوالی اور خوشاب میں میڈیکل کوریج 88فیصد رہی ، تاہم ضل سرگودھا میں ناقص صورتحال پر صوبائی حکام نے ضلعی سربراہان کو نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے اور سستی و کاہلی کا مظاہرہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں