سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل

جمعرات 20 فروری 2020 14:35

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںانجمن تاجران کے رہنما عثمان عتیق نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہر کے مسائل حل کریں، سرگودھا چیمبر آف کامرس کے صدر نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر ایک نئے کام کا آغاز کیا ہے جس سے بہت سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ عثمان عتیق نے کہا کہ مختلف محکموں کے سربراہوں کو چیمبر بلا کر انہیں مسائل سے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ مسائل حل ہوں اور عوام کو ریلیف ملے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں