پی ایچ اے کا استقلال آباد ریلوے لائن پرگرین بیلٹ کا افتتاح

اتوار 23 فروری 2020 14:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سرگودہا حسین بہادر علی شاہ اور چیئرمین پی ایچ اے ایڈووکیٹ چوہدری سعداللہ وڑائچ ‘ ڈائریکٹر رائے عبدالحفیظ بھٹی ‘ ڈپٹی ڈئریکٹر ہارٹیکلچرمخدوم فرخ حسین اور میڈیا کوارڈی نیٹر شفقت اعوان نے استقلال آباد ر یلوے لائن پر گرین بیلٹ کاافتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل حسین بہادر علی شاہ نے کہاکہ اس قسم کی کوششیں سرگودہاکو خوبصورت بنانے میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہیں ۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی ایچ اے سعداللہ وڑائچ نے نجمن ِتاجران آزاد روڈ سے آزاد روڈ کو خوبصورت اور جدید طرز سے آراستہ کرنے کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میںجنرل سیکرٹری انجمن ِتاجران آزاد روڈ نے چیئرمین پی ایچ اے سعداللہ وڑائچ اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کواس سلسلہ میں تاجر برادری کی طرف سے مکمل تعاون کایقین دلایا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں