سرگودھا کے نواح میں تین نقاب پوش مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر راہگیر سے نقدی اور موٹر سائیکل سے چھین لیا

اتوار 20 جنوری 2019 15:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) سرگودھا کے نواح میں تین نقاب پوش مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر راہگیر سے نقدی اور موٹر سائیکل سے چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہو ئے فرار ہو گے۔پولیس تھانہ ترکھانوالا نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق احسا ن اللہ رات کو موٹر سائکل پر گھر جارہا تھا کہ موضع سجوکہ کے قریب تین نقاب پوش مسلح ڈاکوئوں نے روک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور گن پوائنٹ پر پانچ ہزار رقم اور موٹرسائیکل نمبریsgk 9606/125چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ تر کھانوالا مصروف تفتیش ہی.

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں