سرگودھا کی سٹون کریشنگ مارکیٹ کے علاقہ چک 116 جنوبی کی پہاڑی پر کام کرتے ہوئے تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق

جمعہ 22 مارچ 2019 13:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) سرگودھا کی سٹون کریشنگ مارکیٹ کے علاقہ چک 116 جنوبی کی پہاڑی پر کام کرتے ہوئے تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سٹون کریشنگ کے علاقہ کی پہاڑی چک 116 جنوبی پر مزدور کام کر رہے کہ اچانک پہاڑی تودہ گرنے سے کام کرتا مزدور عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرگودھا سٹون کریشنگ وسیع علاقہ پر قائم ہے لیکن پہاڑیوں کو توڑنے کے لئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث آئے روز مزدوروں کی ھلاکت کا سلسلہ جاری ہے اور متعلقہ ادارے خاموش ہیں-

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں