سرگودھا‘ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا

پیر 26 اگست 2019 13:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا۔زرائع کے مطابق چک 128شمالی کے قریب تین نامعلوم افراد نے کار سوار مبشر شعیب کو ریکوری کر کے واپس آتے ہوئے روک لیا اور اس سے 27لاکھ روپے اور موبائلز چھین لئے اور فرار ہو گئیجبکہ علی پور سیداں کے قریب ظہور حسین اور چک 70شمالی کے قریب سرکاری ملازم کاشف الطاف اور محلہ کوٹ فرید کے قریب شہزاد امیر سے نامعلوم افراد نے موٹرسائیکلیں،نقدی وموبائل فونز اور اہم دستاویزات چھین لئیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح موضع سکیسر کے قریب تین افراد نے اسلحہ کے زور پر اقبال احمد سے سوا لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔بھلوال سے اللہ دتہ، چک46شمالی سے احتشام حیدر کی موٹرسائیکلیں،ٹوانہ پارک کے خالد حیات کے گھر سے نقدی چور لے اڑے ان واقعات کے پولیس نے مقدما ت درج کر لئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں