سرگودھا‘بولہ میں لین دین میں تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کے محنت کش کو قتل کر دیا

منگل 15 اکتوبر 2019 12:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) بولہ میں لین دین میں تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کے محنت کش کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کر کے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذریعے کے مطابق ریجن کے گاوں بولہ میں لین دین کے معاملہ پر محمد حنیف اور محمد سلیمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو محمد حنیف نے محمد سلیمان کو بے عزت کیا جس کی رنجش پر محمد سلیمان نے ساتھی شوکت ریاض کے ہمراہ کھیتوں سے واپس آتے ہوئے محمد حنیف کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گے۔

زخمی محمد حنیف کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ جوہرآباد صدر نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کرتے ہوئے اس کے بھائی شوکت کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/34 ت پ مقدمہ قتل درج کر لیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں