غیرت کے نام پربیٹی سمیت آشنا قتل

جمعہ 24 جنوری 2020 16:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سرگودھا میں غیرت کے نام پر دو افراد قتل کردیئے گئے۔ سرگودہا کی نواحی تحصیل شاہ پور کے علاقہ نون جہانگیر میں والد نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی فوزیہ بی بی اوراُس کے آشنا جاوید کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل مقتولہ فوزیہ بی بی نے جاوید نامی شخص کے ساتھ فرار ہوکر شادی کر لی تھی جس کا مقتولہ کے والد کورنج تھا اسی رنجش کی بناء پر مقتولہ کے والد خادم حسین نے اپنے بھائی نذر محمدکے ہمراہ فائرنگ کرکے فوزیہ بی بی اور اُس کے آشنا جاوید کو قتل کردیا ۔

پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کرتے ہوئے واقع میں ملوث تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُن کی گرفتاری کے لیے حکم جاری کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں