سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان کے چک 13 ٹی ڈی اے میں نوجوان لڑکی کو قتل کر کے نعش پھینک دی گئی

جمعرات 9 اپریل 2020 12:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان کے چک 13 ٹی ڈی اے میں نوجوان لڑکی کو قتل کر کے نعش پھینک دی گئی جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے مقدمہ قتل درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ چک 13 ٹی ڈی اے میں نوجوان لڑکی کی نعش کی اطلاع پر پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جس کی رپورٹ کی روشنی میں پولیس لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے حالات واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں