ریجنل پولیس آفس سرگودھا ایس پی لیگل کو ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب تبدیل کر دیا گیا

جمعہ 18 جون 2021 12:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ریجنل پولیس آفس سرگودھا ایس پی لیگل کو ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب تبدیل کر دیا گیا جن کے چارج چھوڑنے پر ناصر علی خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے مہمان خصوصی آر پی او سرگو دھاتھے۔ جنہوں نے انہیں محکما نہ خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے سر انجام دیں گے۔

اس موقع پرآر پی او اشفاق خان نے کہا کہ ناصر علی خان محکمہ پولیس میں ایک قابل اور فرض شناس پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی۔آر پی او آفس سرگودھا ان کی محکمانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ آئندہ بھی اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے ادا کرینگے اور ہمیشہ میرٹ پر کام کرنے کو ترجیح دینگے۔

ایس پی لیگل ناصر علی خان نے کہا کہ جو عزت مجھے آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے دی ہے یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔سرکاری ملازمت میں ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہے۔مجھے آر پی او سرگودھا ریجن کی سربراہی میں سیکھنے کو کافی کچھ ملا اور انشائ اللہ میں آئندہ بھی اپنی ڈیوٹی محنت اور ایماندری سے سر انجام دوں گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں