سرگودہا پولیس کی کارروائی، 13 ملزمان گرفتار ، شراب وناجائزاسلحہ برآمد

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:53

سرگودہا پولیس کی کارروائی، 13 ملزمان گرفتار ، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) سرگودہا پولیس نے  پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر  کے شراب و  ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

  تھانہ میلہ پولیس نے اعجاز سے 2کلو200گرام چرس، تھانہ لکسیاں پولیس نے سکندر سے120لیٹر  شراب  و30بور پستول ، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے وقارعلی سے 25لیٹرشراب، تھانہ ساہیوال پولیس نے ممتاز سے 18لیٹرشراب، عدیل سے30بور پستول ،تھانہ عطاشہید پولیس نے اویس سے کلاشنکوف، تھانہ بھیرہ پولیس نے فرحان سے 12بوربندوق، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے ممتاز سے30بور پستول ،تھانہ اربن ایریا پولیس نے کرم دین سے30بور پستول ،تھانہ جھاوریاں پولیس نے عمران سے 30بورپستول ،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے قمر سے30بورپستول ،تھانہ صدر پولیس نے قیصر سے 30بور پستول اور تھانہ سلانوالی پولیس نے اسد اللہ سے 30بورپستول بر آمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔


سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں