سرگودھا عید الاضحی کے موقع پر سرگودھا پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

منگل 21 اگست 2018 18:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) سرگودھا عید الاضحی کے موقع پر سرگودھا پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے 1860 مقامات پر نماز عید الاضحی ادا کی جائیگی جن میں سے 518 کھلے مقامات شامل ہیں ان مقامات کو ان اے اور بی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے جو بالترتیب 71 اور 447 ہیں ان مقامات کی سکیورٹی کیلئے پولیس کے تیرہ سو سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے جس کے اوور آل انچارج ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ ہوں گے جبکہ ہر ایس ڈی پی او اپنے اپنے سرکل کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہو گا سکیورٹی ڈیوٹی پر 27 ایس ایچ اوز 110 سب انسپکٹرز اور 700 کنٹسٹیبلان ایلیٹ فورس کی 14 ٹیمز 11 محافظ اسکواڈ اور 40 لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 3 ریزروز بھی ہر وقت تیار رہیں گی 41 قادیانی عبادت گاہوں کے لیے الگ سکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جن پر دو سو زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

عید کی چھٹیوں پر عوام کی اکثریت پارکوں اور پبلک مقامات کا رخ کرتی ہے اس بات کے پیش نظر سرگودھا کے تفریحی مقامات پر خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو عید کی چھٹیوں تک جاری رہے گی اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد حسن رضا خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے سرگودھا پولیس عوام کی خوشیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے عوام کو چاہیے کہ سماج دشمن سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور اس کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں